لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستانی بلے بازوں نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ریکارڈز کے دھوم مچادی ۔
تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پارٹنرشپ کے نئے ریکارڈ بنائے جبکہ بابر اعظم نے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔
اس کے علاوہ بابر اعظم نے بین وائٹ کے ایک اوور میں چار چھکے لگاتے ہوئے 25 رنز بنائے، یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کے ایک اوور میں 25 رنز بنائے ہوں۔
ڈبلن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے دوسری وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت قائم کی، یہ دونوں کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 10 ویں سنچری شراکت ہے جس کے ساتھ وہ انٹرنیشنل ٹی 20 میں 10 سنچری پارٹنرشپس کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ساتھ ہی دونوں کھلاڑی شراکت داری میں 3 ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل آئرلینڈ کے پاول سٹرلنگ اور بیل بائرن نے شراکت داری میں 2043 رنز بنائے تھے۔
یہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بابر اعظم کی 17 ویں سنچری پارٹنرشپ تھی، وہ سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری پارٹنرشپ کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ محمد رضوان نے 13 ویں مرتبہ سنچری پارٹنرشپ میں حصہ داری نبھائی۔
میچ میں 75 رنز کی انفرادی اننگز کے ساتھ بابر اعظم سب سے زیادہ 50 رنز سے زیادہ کی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، یہ بابر اعظم کا 39 واں ففٹی پلس سکور تھا، بھارت کے ویرات کوہلی نے 38 ففٹی پلس سکور بنائے ہیں۔
آئرلینڈ کیخلاف تیسرے میچ کے 14 ویں اوور میں بابر اعظم نے بین وائٹ کو چار چھکے لگاتے ہوئے ایک اوور میں 25 رنز بنائے، یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں کسی پاکستانی بیٹرکا سب سے زیادہ سکور ہے، ان سے قبل عامر جمال، خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد رضوان اوور میں 24، 24 رنز بنا چکے ہیں۔
یہ صرف تیسرا موقع تھا جب کسی ایک پاکستانی بیٹر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں چار چھکے لگائے ہوں، اس سے قبل آصف علی نے افغانستان کے خلاف اور خوشدل شاہ نے ہانگ کانگ کے خلاف چار، چار چھکے لگائے ہیں۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے پینتھرز کوشکست دیدی
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایڈہاک ججز:جوڈیشل کمیشن نےاعلامیہ جاری کردیا
جولائی 20, 2024 -
بجلی میں اضافے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شروع ہو گیا
فروری 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔