پاکستان ٹوڈے: ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ2024 میں پاکستان کا اعزاز۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے ایونٹ کے مقابلوں میں 1 گولڈ اور2 برانز میڈل اپنے نام کرلیے۔۔۔متحدہ عرب امارات کے خوبصورت ساحلی شہر ابوظہبی میں ہونیوالی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔
انڈر 18 کے ڈو کلاسک ایونٹ میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین نے فائنل میں قزکستان کو شکست دیکر پاکستان کیلئے گولڈ میڈیا جیتا۔اس کے علاوہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈو شو اور ڈو کلاسک کی سینیئر ویمنز کیٹیگری میں پاکستان کیلئے 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کیخلاف انگلینڈنے17رکنی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان کردیا
ستمبر 11, 2024ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔