پاکستان کا نیا صدر کون؟پی ٹی آئی نے حکمت عملی کےلئے کمیٹی بنا دی

0
56

اسلام آباد: ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے ایوان کے اندر اور باہر سیاسی حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی بنا دی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اپوزیشن کی 8 رکنی کمیٹی قومی نوعیت کے تمام سیاسی امور پر حکمت عملی سے متعلق فیصلے کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ’اپوزیشن جماعتوں نے 15 جنوری کو کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکمراں اتحادی جماعتوں کو ٹف ٹائم دینا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ کمیٹی حکومت کے ساتھ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سمیت مختلف امور پر بھی بات چیت کرے گی۔

کمیٹی میں ارکان کی شمولیت سے متعلق بتایا گیا کہ دومرکزی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 3، 3 ارکان جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے حکومت سازی معاہدے کے تحت صدر کے عہدے کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کو ایک بار پھر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پی پی کے سینیئر رہنما دو سابق وزارئے اعظم یوسف رضا گیلانی، اور پرویز اشرف اور دو سابق وفاقی وزرا خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔

اجلاس میں شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف، سعد رفیق،آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری،خورشید شاہ،شیری رحمٰن،مولانا اسعد محمود، مولانا واسع اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے قبل جب سابق صدر آصف علی زرداری اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دروازے پر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

آصف زرداری اور شہباز شریف نے مصافحہ کیا، دونوں رہنما ایک دوسرے سے گلے ملے، ان کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

مصنف

Leave a reply