پرنسسز کروز جہاز کمپنی نے 2025 ورلڈ ٹور کا اعلان کردیا جو کہ اس کی تاریخ کا سب سے طویل سفر ہے۔ مسافر اس سفر کے دوران دنیا بھر کے 51 مشہور مقامات کا نظارہ کرسکیں گے ۔
رنسسز کروز جہاز کمپنی نے طویل سمندری سفر کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے آئندہ برس کیلئے اپنے نئے سمندری ٹور کا اعلان کیا ہے ہے جس کے دوران مہمانوں کو 116 دنوں میں 26 ممالک کی سیر کرائی جائے گی ، اس سفر کے دوران پرنسسز کروز کے مہمان
بحیرہ روم، وسطی امریکہ، افریقہ، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے 51 مقامات سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔
پرنسسز کروز آئندہ سال 5 جنوری کو فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور 20 جنوری کو لاس اینجلس پہنچے گا ۔
سفر کے دوران مہمان سنگاپور بوٹینک گارڈنز اور کروشیا کے اولڈ سٹی آف ڈبروونک جیسے 25 سے زیادہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی سائٹس کا دورہ کرسکیں گے۔اس کے علاوہ دبئی میں ایک رات کے قیام بھی اس ٹور کا حصہ ہے ۔
دوسری جانب پرنسسز کروز کے اس سمندری سفر کے مسافروں کو بروقت اور سہولت کے ساتھ بندرگاہ تک پہنچانے کیلئے ریل سروس کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا ہے ۔ یہ ٹرین پرنسسز کروزجہاز کے مسافروں کو فلوریڈا کے دو مشہور ہوم پورٹس فورٹ لاڈرڈیل اور اورلینڈو پورٹ تک فری سروس مہیا کرے گی ۔
امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
مئی 27, 2024 -
اسحاق ڈار :کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب
اپریل 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔