پستے کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

0
149

پستے کھانے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا

پستے صرف دیکھنے میں خوبصورت نہیں ہوتے بلکہ ان کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے۔

سبز رنگ کی اس گری کا ذائقہ ہلکا میٹھا ہوتا ہے اور انہیں کھانے کی عادت میٹابولک سینڈروم کو آپ سے دور رکھ سکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

میٹابولک سینڈروم ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چکنائی بڑھنے جیسے امراض کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، جس سے امراض قلب، ذیابیطس اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Vanderbilt یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ گریاں جیسے پستے روزانہ کھانے سے میٹابولک سینڈروم سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق میں 22 سے 36 سال کی عمر کے 84 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں میٹابولک سینڈروم میں شامل کسی ایک عارضے جیسے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، اضافی چربی یا کولیسٹرول کا خطرہ موجود تھا۔

ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو 16 ہفتوں تک پستے یا دیگر گریوں کا استعمال کرایا گیا۔
زیادہ مقدار میں پستے کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ پیٹ اور کمر کے اردگرد کی چربی گھٹ جاتی ہے۔

اسی طرح گریوں کو کھانے سے خون میں انسولین کی سطح گھٹ جاتی ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ گریوں کے استعمال سے ہمارا جسم چربی کو توانائی کے لیے زیادہ مؤثر انداز سے استعمال کرنے لگتا ہے۔

Leave a reply