پاکستان ٹوڈے: (کاظم جعفری ، سپیشل رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے کے کے تاریخی شہرپشاور کے مشہور قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا۔
پشاور کا قصہ خوانی بازار تاریخی، ثقافتی اور ادبی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس بازار کا نام دراصل یہاں کے روایتی قہوہ خانوں، تکہ کباب، چپلی کباب اور خشک میوہ جات کی دکانوں کے ساتھ جڑی روایات اور کہانیوں کیساتھ منسوب ہے۔ زمانہ قدیم میں دور دراز سے آنیوالے تاجریہاں کے مہمان خانوں میں قیام کرتے اور اپنے اپنے ملکون کے حالات قصہ گوئی کی شکل میں بیان کرتے، جس سے اس بازار کا نام قصہ خوانی بازار پڑ گیا۔
یہی وجہ ہے کہ ایک زمانے میںاس بازار کو غیر تحریر شدہ تاریخ کا مرکزسمجھاجاتا تھا۔ یہاں آنیوالے قبائلی تاجر قہوہ پیتے ہوئے مقامی تاجروں سے گھنٹوں لین دین پر بحث کرتے ۔ آج بھی صوبہ کے دور دراز کے علاقوں سے سے تاجر اورخریدار اس بازار میں سیاحت اور خریداری کیلئے آتے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے گزئٹیر کے سیاح لوئل تھامس اور پشاور کے برطانوی کمشنر ہربرٹ ایڈورڈز نے اپنی تصانیف میں اس بازار کو وسط ایشیا کا پکاڈلی قرار دیا ہے ۔ اب اگرچہ قصہ گوئی تو ختم ہو چکی، مگر اس بازار کے روایتی ماحول اور حسن کو بحال کرنے کیلئے یہاں حال ہی میں اس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش سے اس بازار کی تاریخی حیثیت اور خوبصورتی میں مزید اضافہ ہواہے ، جو سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرے گی اور پشاور میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
مہنگائی سےپریشان عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوم شہات ذوالفقار علی بھٹو
اپریل 4, 2024 -
انٹربینک میں روپےکی قدر میں اضافہ
مارچ 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔