پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا

0
37

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص ںنشستین معطل کر دیں

پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی معطلی کا فیصلہ
سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائینٹ آف آرڈر کو درست قرار دے دیا۔

اپوزیشن رکن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ نون اور دیگر جماعتوں کو ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ سپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply