پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ پرامن طریقے جاری

0
73

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 سے زاہد ارکان اسمبلی نے اپنے ووٹ کاسٹ کرلیے

خاتون مخصوص نشت پر سینیٹر کی امیدوار بشری انجم بٹ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، صوبائی وزراء صہیب برتھ, سہیل شوکت بٹ, بلال اکبر, شیر علی گورچانی نے بھی ووٹ کاسٹ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دو بجے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پنجاب اسمبلی پہنچیں گی۔

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخاب کیلئے پولنگ پرامن طریقے جاری، پجاب اسمبلی کے ایوان میں دو پولنگ بوتھ پر 150 سے زائد اراکین اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کر دئیے۔

ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے اراکین اسمبلی کو قطار بنا نمبر کے حساب سے پولنگ کیلئےآنے کی ہدایت، صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب میں ریٹرنگ آفیسر کے فرائص سرانجام دے رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے 356 اراکین اسمبلی سینیٹ انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کا عمل بغیر وقفے کے چاری بجےتک جار رہے گا۔

Leave a reply