پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی تاخیر سے شروع

0
36

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کر رہے ہیں

اپوزیشن ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے بینرز ایوان میں لے آئے، اپوزیشن ارکان نے بینچز کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے بینرز آویزاں کردئیے، بینرز پر ‘ریلیز عمران خان’  درج ہے۔

رانا آفتاب کی ایوان میں گفتگو

جناب اسپیکر روزانہ اجلاس دو دو گھنٹے دیر سے شروع ہوتا ہے، وزیر خزانہ صاحب اگر اتنا مصروف ہوتے ہیں ہمیں بھی بتا دیا کریں ہم بھی لیٹ آیا کرے۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچڑ کا ایوان میں اظہار خیال

میاں اسلم اقبال کو ایوان میں کیوں آنے نہیں دیا جارہا، جب پتہ چلا کہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی آنا چاہا تو باہر پولیس لگادی گئی۔

ہمارے دو ممبران میاں اسلم اقبال اور احمد رشید بھٹی کو ہر صورت پنجاب اسمبلی میں لائے گے، ہم اس پر کمپرومائز نہیں کرے گے

کل ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، چوہدری پرویز الٰہی سابق ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے ہیں، جو ڈاکٹر ان کو دیکھنا چاہتے ہیں ان کو اجازت دی جائے ان کا چیک اپ کرے۔

ڈپٹی اسپیکر کی گفتگو

میاں اسلم اقبال جب چاہے ایوان میں آسکتے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی موجود ہیں ان سے بات کی جائے گی

ملک احمد خان بھچڑ کی گفتگو

ہمیں خدشہ ہے کہ میاں اسلم اقبال اگر آکر باہر نکلے گے تو ان کو پکڑ لیا جائے گا، یہ ایک سیریس معاملہ ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن کرنل ریٹائرڈ شعیب

لاہور ۔لیہ کے عوام کا شکر گزار ہوں بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ لاہور ۔بجٹ میں پسماندہ علاقے کے لیے کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا ۔ لاہور ۔جس طرح مہنگائی ہورہی لگتا عوام کو کتوبر والے بابا کے راشن بیگ پر گزارہ کرنا پڑے گا ۔

خیال احمد کاسترو کی ایوان میں گفتگو

الیکشن سے پہلے میرے ساتھ کیا کیا گیا اور کیا سلوک کیا گیا، کل حکومت کی ایک خاتون نے ایسی باتیں کی ہیں جن کا جواب دینا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حکومت جادو سے چلتی رہی یہ جادو نہیں کاموں سے چلتی رہی، میرے لیڈر نے کسی میڈیکل میں داخلے کے لئے جعلی ڈگری بنانے کی کوشش نہیں کی۔

میرا لیڈر بیماری کا بہانہ بناکر باہر نہیں گیا، میرا لیڈر حکومت میں ہو یا نہ ہو باہر نہیں جائے گا۔ ہم ان کی باتوں کا جواب پرزور طریقے سے دے گے، ہماری حکومت نے دو لاکھ ایکڑ زمین پر قبضے ختم کروائے تھے۔

اب ایک لاکھ ایکڑ پر دوبارہ قبضہ ہوگیا ہے، ن لیگ والے آٹے پر تصویریں لگا کر ہیلتھ کارڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ان کو صرف فکر ہے کہ ہماری بڑی بڑی تصویریں لگ جائے۔

ہمارے ہاں واٹر سپلائی اور سیوریج میں ایک سو تیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے

سلمہ بٹ کی ایوان میں گفتگو

دو ہزار سترہ اٹھارہ کا بجٹ ہم چھ سو پینتیس ارب چھوڑ کر گئے تھے، یہ جب آئے تو تین سو پینتیس ارب روپے کردیئے گئے تھے، ساڑھے چار یہ لوگ رہے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے، کروڑ روپے لگا ایک سیکرٹریٹ بنایا اس پر کوئی کام نہ کرسکے۔

گذشتہ ساڑھے چار سال میں یہ ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہ لگاسکے، اگر ان کی حکومت نہ ہوتی تو آج ہمارا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تک جاچکا ہوتا۔ مریم نواز شریف نے ایک مہینے میں اٹھائیس ترقیاتی منصوبے شروع کیئے ہیں۔

Leave a reply