پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے

0
97

(پاکستان ٹوڈے) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے شروع

اجلاس کی صدارت شپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کر رہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری،

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکیںن سے حلف لیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مخلتف محکموں کی سالانہ کارگردگی کی وزراء رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔

ایوان میں فرانزک سائنس ایجنسی کی سالانہ 2016- 17 کی کارگردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن کی سالانہ 215 سے 2020 تک کارگردی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

سوشل پروٹیکشن کی سالانہ 2017-17 کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں پنجاب ریونیو اٹھارٹی کی سالانہ کارگردگی رپورٹ پیش ہو گی۔

اجلاس میں جوڈیشل اکیڈمی کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ کارگردگی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی، پنجاب کمیشن کی خواتین سے متعلق کارگردگی ایوان میں پیش کی جائے گی۔

Leave a reply