لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے صدارت کی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر مواصلات صہیب احمد ملک کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی اسمبلی مشتاق احمد، شوکت راجہ، سردار محمد علی اور متعلقہ افسران بھی شریک ریت کے اوور لوڈڈ ٹرالوں کی آمدو رفت کے نتیجے میں سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات بارے تبادلہ خیال۔
اجلاس میں ریت کی غیر قانونی کھدائی اور ترسیل پر سخت تشویش کا اظہار۔ کانوں کی کھدائی کے دوران غیر ضروری دھماکوں پر اظہار ناراضگی۔ ہائی ویز پر ہیوی وہیکلز کی آمدو رفت کے نتیجے میں سڑکوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ، مجوزہ وزن سے زیادہ لوڈد وہیکلز کا ہائی ویز پر داخلہ روکنے کے میکنزم کو مضبوط کرنے پر اتفاق۔
سڑکوں پر لوڈ مینجمنٹ پر مکمل عملدرآمد کرنے پر اتفاق رائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ، سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ معدنیات کے مشترکہ کاوشوں سے ان مسائل پر قابو پانے پر اتفاق۔ ریت کی غیر قانونی لیز اور کھدائی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی۔ ہائی ویز عوام کی پراپرٹی ہیں۔ عوام کے ٹیکس سے بنائی گئی ان روڈز کو کسی صورت ہیوی وہیکلز کے ذریعے تباہ ہونے نہیں دے سکتے۔ ماضی میں محکمہ معدنیات کو مال مفت دل بے رحم کی طرح استعمال کیا گیا۔
پنجاب کی زمین معدنیات کا خزانہ ہے جس کو سابق حکومت نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں اس خزانے کو عوام کی فلاح کے لیے استعمال کریں گے۔ عوامی خزانے پر ڈاکہ مارنے والوں کا احتساب بے حد ضروری ہے۔
ریت کی چوری اور غیرقانونی کھدائی سے روزانہ کی بنیاد پر قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا ہے۔ سخی سرور کے مقام پر میں نے خود چھاپہ مار کر ریٹ کی غیر قانونی ترسیل پکڑی۔ ریت کی ہر ٹرالی پر مقامی افسران کی ملی بھگت سے 2500 سے 3500 روپے تک رشوت لی جا رہی تھی۔
ایسی تمام غیرقانونی سرگرمیوں کی اب اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ معدنیات اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل نشاندہی کئےگئے تمام مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کرے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ایسا میکنزم بنا رہا ہے جس کے تحت اوور لوڈنگ سے سختی سے نمٹا جائے۔
190ملین پاؤنڈریفرنس:کارروائی کےبغیرسماعت ملتوی
اکتوبر 7, 2024پی ٹی آئی کااحتجاج:تاجربرادری کاعدالت سےرجوع کافیصلہ
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔