پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ

0
59

پاکستان ٹوڈے: سنی اتحاد کونسل کے رکن رانا آفتاب احمد نے قومی اسمبلی طرز پر پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو رائج کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ، سپیکر ملک محمد احمد خان نے معاملہ منظوری کےلیے ایوان کے سامنے رکھ دیا۔

تمام ہائوس نے مشترکہ طورپر پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی رکن نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔

اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنا دی جائے تاکہ باضابطہ رولز میں ترمیم کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں،آج ہی اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہائوس میں کمیٹی قائم کردی جائے گی، سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان کی رولنگ۔

مصنف

Leave a reply