پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا انعقاد

0
51

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1 لاکھ 95 ہزار 6 سو سے زائد امیدواران شرکت کر رہے ہیں۔ آج پہلے روز 6 مضامین کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

بورڈ کےحکام کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 800 سے زیادہ امتحانی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

امتحانی سینٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جبکہ نگران عملے کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے ایسنشل سروس ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔

مصنف

Leave a reply