پنجاب: عید کے 3 دنوں میں ٹریفک حادثات رپورٹ! حادثات کی بڑی وجہ کیا؟

0
110

پاکستان ٹوڈے: عید کے گزشتہ 3 دنوں میں ہزاروں موٹر بائیک ایکسیڈنٹ انتہائی خوفناک ہیں ، والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو جنگی بنیادوں پہ کام کرنا ہوگا۔

عید کے گزشتہ 3 دنوں میں پنجاب بھر میں 6294 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے،  گزشتہ 3 دنوں میں ٹریفک حادثات میں 32 افراد جانبحق ہوئے۔

موٹر بائیک کے 6031، رکشے کے304اورکار کے704 ایکسیڈنٹ رپورٹ ہوئے،  5609 مرد 1735 خواتین گزشتہ 3 دنوں میں ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئیں۔

سب سے زیادہ 1082 ایکسیڈنٹ صوبائی دارالحکومت میں ہوئے، 3478 شدید زخمیوں کو ہاسپٹل اور 3834 لوگوں کو موقع پہ فرسٹ ایڈ،  1082 ایکسیڈنٹ لاہور میں، 405 فیصل آباد، 382 ملتان اور 347 گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوئے

Leave a reply