
پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ بیس کلو کا تھیلا 80 روپے سستا ہوگیا۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا۔
یر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی جس کے بعد فلور ملز نمائندگان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، گندم کے اضافی سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہوئی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی نئی فصل آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم چند روز بعد ہی آٹے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا تھا۔
عمران خان حملہ کیس:عدالت نےملزم کوعمرقیدکی سزاسنادی
اپریل 26, 2025سوات اورگردونواح میں زلزلےکےشدیدجھٹکے
اپریل 26, 2025وزارت مذہبی امورنےعازمین حج کیلئےاہم ہدایات کردیں
اپریل 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔