پنجاب میں اگلے ہفتے سے بارشوں کی پیشگوئی

0
35

پاکستان ٹوڈے: گرمی کی آمد سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔پنجاب میں اگلے ہفتے سے بارشوں کی پیشگوئی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے۔

جبکہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے کے بعدبارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔

Leave a reply