پنجاب میں پولیو وائرس پھر سر اٹھا لیا

0
47

پاکستان ٹوڈے: پنجاب میں پولیو کے سربراہ خضر افضال نے اپنی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کے اس موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے۔

پنجاب کے 6 اضلاع میں 3 جون سے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، مہم کا انعقاد لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی اور اوکاڑہ کے اضلاع میں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اور میانوالی کے مخصوص علاقوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بقیہ 4 اضلاع میں مہم تمام علاقوں میں ہوگی۔

خضر افضال نے مزید بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم کا دورانیہ 7 دن جبکہ باقی اضلاع میں 5 دن تک ہو گا۔

اس مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

Leave a reply