پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق اشتہاری محمد طارق نے 2020 میں ملتان کے علاقہ جلال پور میں شہری کو گولی مار کر قتل کیا تھا ۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر واردات کے بعد ملزم روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ پنجاب پولیس نے مجرم کو بذریعہ انٹرپول 03 برس بعد بالآخر گرفتار کیا ہے۔ مجرم اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروا کر سعودی عرب سے ایسٹراڈیشن کروائی گئی۔
مجرم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے ملتان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش ۔ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کی ایرانی صدرسےملاقات:غزہ میں جنگ بندی پرزور
ستمبر 27, 2024 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔