پنجاب حکومت نے صوبے کے بڑے شہروں میں آمدورفت کی بہترین سہولتوں کیلئے 657 ماحول دوست بسوں کی فراہمی کا پلان منظور کر لیا۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں 20 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657 ماحول دوست اربن بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹڈ بسیں چلائی جائیں گی جبکہ 9 مئی سے بائیک پراجیکٹ لانچ ہوگا، مئی میں ہی ڈیلیوری شروع ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بسوں کی فراہمی اور بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے ایڈوانس کی رقم کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تکلیف کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت کو بوجھ اٹھانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر تحصیل میں طالبات کے لئے سکول بس پراجیکٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق نے شرکت کی۔
مصنف
ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
ستمبر 11, 2024سوئٹزرلینڈ:تارکین وطن کا معیشت میں کردار
ستمبر 10, 2024ناشتہ بنانے کی صلاحیت کا حامل منفرد روبوٹ متعارف
ستمبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔