پنجاب یونیورسٹی: انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کا آغاز

0
51

پاکستان ٹوڈے: پی یو میںداخلے کے خواہشمند طلباو طالبات کیلئے خوشخبری, پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدوارں کی انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سےوائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے سال 2024 سیشن میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے، جس میں شرکت کیلئے امیدوار 17 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ وائس چانسلرکا مزید کہنا تھا کہ انڈر گریجوایٹ پروگراموں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کیلئے مختص ہیں اور تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کیلئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

مصنف

Leave a reply