چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا ریاض کیلئے پروازوں کا آغاز

0
15

پاکستان ٹوڈے: چینی فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن ایئرلائن نے شنگھائی سے ریاض کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ 1957 میں قائم ہونیوالی چائنا ایسٹرن ایئرلائنز چین کی سب سے بڑی ایئرلائنز میں سے ایک ہے.اور اس کے بیڑے میں 800 طیارے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چائنا ایسٹرن ایئرلائن کی پہلی پرواز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی ، تو طیارے کا استقبال واٹر شاور کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پرجنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن، ایئرکنیکٹیویٹی پروگرام، سعودی ٹورازم اتھارٹی، مطارات الریاض اور چینی ایئرلائن کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔

اس موقع پرعہدیداروں نے توقع ظاہر کی کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور چینی سیاح مملکت کا رخ کریں گے۔ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز شنگھائی کے پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کیلئے ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی۔ اس روٹ سے سالانہ نشستوں کی گنجائش بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ابتدائی طور پر چین سے سعودی عرب 35880 مسافر آئیں گے۔ ایئر کنیکٹیویٹی پروگرام کے سی ای او ماجد خان کا کہنا ہے کہ ان پروازوں سے شنگھائی اور ریاض کو ملانے کا نیا راستہ کھل گیا ہے۔سعودی ٹورازام اتھارٹی کے سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن فہد حمید الدین نے کہا کہ چین اس وقت سب سے اہم بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گزشتہ سال ویلکم چائنیز سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ یہ سرٹیفکیٹ بنیادی طور پر چینی سیاحوں کو فراہم کردہ معیاری سفری خدمات پر مبنی ہے، جن میں چینی زبان میں رہنما بورڈ شامل ہیں۔

Leave a reply