پنجاب یونیورسٹی کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو ہوگا

0
71

پاکستان ٹوڈے: پنجاب یونیورسٹی کا 133واں کب ہوگا؟۔ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پی یو کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو فیصل آڈیٹوریم میںمنعقد ہوگا۔

کانووکیشن کی فل ریہرسل آج کانووکیشن ہال فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی، جبکہ کل 133ویں کانووکشن میں ایم اے،ایم ایس سی سیشن 2023 کے مختلف شعبہ جات کے سٹوڈنٹس اور انڈر گریجوایٹ طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ پی یو کے 133 ویں کانووکیشن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز سیشن 2023 کے طلبا کو بھی ڈگریاں اور گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔

ڈگریاں اور میڈل حاصل کرنیوالے طلبا اور طالبات کو دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی سٹوڈنٹ کو اب تک دعوت نامہ نہیں ملا تو ایسے طلبا کمپیوٹر ڈگری سیکشن شعبہ امتحانات سے رابطہ کر کے انوی ٹیشن حاصل کرسکتے ہیں ۔

Leave a reply