پھلوں کا بادشاہ آم خاص ہو گیا

0
26

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) اب تک مارکیٹ میں کیوں نہیں آیا ؟، زرعی ماہرین نے بتا دیا۔

ملک بھر میں تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کا انتظار شروع ہوجاتا ہے ۔عموماً مئی کے مہینے میں آم پک جاتے ہیں اور پھلوں کا بادشاہ بازاروں میںراج کرتا دکھائی دیتا ہے،لیکن اس سال مئی کا آدھا مہینہ گزر نے کے باوجود ابھی تک چھوٹے بڑے شہروں کے بازاروں میں آم خال خال ہی نظر آ رہا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ کےبارے میں زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس سال سردیاں دیر سے گئیں اور گرمی میں تاخیر کے سبب اس کے موسمی اثرات نا صرف آم، بلکہ دیگر فصلوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے موسمی سبزیوں اور پھلوں کا سیزن 20 سے 25 دن آگے چلا گیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ آم کی کاشت کا زیادہ تر انحصار دریاؤں اور نہروں سے منسلک آب پاشی کے نظام پر ہوتا ہے۔

رواں سال ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دریاؤں اور نہروں میں پانی کی کمی سے بھی آم کی فصل کو دھچکا لگا۔ اس کے علاوہ موسم کی شدت اور دیگر وجوہات کے سبب سندھ اور پنجاب میں آم کی فصل بہت متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس سیزن میں آم کی پیداوار کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں ابھی تک آم ،خاص بنے ہوئے ہیں۔

Leave a reply