پاکستان ٹوڈے: پہلی بار اولمپکس مقابلوں میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا۔۔۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی بہت تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے اور متعدد شعبوں میں اس کا استعمال ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مگر اب پہلی بار اولمپکس مقابلوں میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پیرس اولمپکس کے لیے اے آئی ایجنڈا جاری کر دیا۔ آئی او سی کے صدر نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد سروسز اور ٹولز کو متعارف کرایا جن کو پیرس اولمپکس کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا نگرانی سے لے کر ایتھلیٹس کی ٹریننگ اور براڈکاسٹنگ تک، اے آئی ٹیکنالوجی 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔آئی او سی کے صدرکا کہنا ہے کہ ہم اولمپک گیمز کی انفرادیت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہم ہمیشہ سے تبدیلی لانے والوں کے رہنما رہے ہیں۔ کہتے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیاری میں تیزی بالخصوص اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت سے ہم ایک بار پھر تبدیلی کے دوراہے پر کھڑے ہیں، یہ پہلی بار ہوگا۔
جب دنیائے کھیل کے ایک اہم ایونٹ میں اے آئی کے استعمال کے لیے باقاعدہ حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ آئی او سی کی شراکت دار کمپنی انٹیل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے گی۔کمپنی کی جانب سے پیرس کے متعدد پیرس وینیوز میں ٹیکنالوجی کو اس طرح استعمال کیا جائے گا۔
کہ مداح اپنے پسندیدہ ایتھلیٹ کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔انٹیل کی تیار کردہ اے آئی ایپس کو بھی اولمپکس میں استعمال کیا جائے گا تاکہ مداح یہ جان سکیں کہ نئی ٹیکنالوجی سے ایتھلیٹ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں کیسے مدد ملی۔کمپنی کی جانب سے اولمپک گیمز کی پرانی ویڈیوز کو تھری ڈی ڈیجیٹل نوادرات میں تبدیل کیا جائے گا، جن تک رسائی اولمپکس میوزیم میں ہوگی۔
ایک اور ٹول گیمز کی نشریات میں کردار ادا کرے گا جس کی مدد سے لائیو ٹی وی سگنل کو ملی سیکنڈز میں 8K ریزولوشن/ 60 فریم فی سیکنڈ/ ایچ ڈی آر میں تبدیل کر دیا جائے گا۔یہ ایچ ڈی فیڈ پوری دنیا میں سیکنڈوں میں بھیجی جائے گی جس سے لائیو سٹریم پہلے سے زیادہ بہتر ہو جائے گی۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے پینتھرز کوشکست دیدی
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024 -
ضمنی انتخاب حلقہ این اے 148 ملتان میں تیاریاں مکمل
مئی 18, 2024 -
محکمہ موسمیات کی آج سےبارشوں کی پیشگوئی
جون 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔