پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن

0
52

پاکستان ٹوڈے: قومی ایئر لائن کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے۔ سول ایوی ایشن( سی اےاے) کاوفدبرسلزپہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئےسی اےاےوفدبرسلزپہنچ گیا، وفد کی سربراہی سیکرٹری ایوی ایشن کررہے ہیں۔ وفد کے ارکان14 سے 16 مئی تک یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کےبورڈ آف ریویو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان اجلاس کے شرکا کو سی اے اے کے پائلٹس لائسنس سمیت سیفٹی اوورسائٹ سے متعلق اقدامات پرآگاہ کرے گا۔

قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کیلئے حب بنانے کا فیصلہ کررکھا ہے۔اس سلسلے میںقومی ایئر لائن کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا پہلے بھی دورہ کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ممالک کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی میں ہونیوالے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

Leave a reply