
پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )سیزن 10: پہلی بار کمنٹری مکمل اردو میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اردو کمنٹری کے ذریعے پی ایس ایل کو شائقین کے دلوں کے قریب لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے شائقین کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، یہ قدم لاکھوں شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے مزیدکہا ہے کہ انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ذہن نشین رہے کہ پی ایس ایل 2025 کا سیزن 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
مئی 23, 2024 -
حریم شاہ:برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہوں
مارچ 30, 2024 -
کولمبیا: اڑان بھرتے ہی ہیلی کاپٹر ٹاور سے لٹک گیا
فروری 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔