پی ایس ایل 9: گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
پی ایس ایل 9: گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،جیسن رائے نے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے پہلے اسلام آباد کی جانب سے آغا سلمان نے 33 رنز بنائے، ایلیکس ہیلز نے 21، فہیم اشرف اور کولن منرو نے 20 ، 20 جبکہ جارڈن نے 19 رنز بنائے، عماد وسیم 9 ، کپتان شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد اور محمد وسیم نے3، 3، عقیل حسین نے 2 جبکہ محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد کو 3 میچز میں 2 میں شکست ہوئی اور اس نے اب تک صرف ایک میچ جیتا۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی:بھارت نےپاکستان کوشکست دیدی
ستمبر 14, 2024چیمپئنز ون ڈے کپ:مارخورز نے پینتھرز کوشکست دیدی
ستمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔