پی ایس بی نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا پلان

0
70

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی

تفصیلات کے مطابق تعمیر کے بعد کوچنگ سینٹر کیسا لگے گا۔ تھری ڈی ماڈل سامنے آگیا، پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز ، ری ہیبلیٹیشن سینٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے۔

دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک ، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی، پہلے مرحلے کے منصوبے پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی۔

نیشنل کوچنگ سینٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا، جدید طرز کا فٹبال اسٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل، ہاکی اور فٹبال اسٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔

انڈور جمنازیم بیڈمنٹن ہال ، ہاسٹلز کی تعمیر ، ری ہیبلیٹیشن سینٹر منصوبے بمیں شامل، نئے آفس کی تعمیر ، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور بھی نصب کئے جائینگے۔ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہونگے، نئے روڈز بھی تعمیر کئے جایئنگے منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔

Leave a reply