پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نےقذافی سٹیڈیم لاہورکانام تبدیل کرنےکامنصوبہ بنالیا۔
پی سی بی حکام نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کے بعد سٹیڈم کا نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ اب قدافی سٹیڈیم کو ری نیم کرکے اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔ اکتوبر 2022ء میں پانچ سالہ معاہدے کے تحت کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو نیشنل بینک ا سٹیڈیم کا نام دیا جاچکا ہے، اب اسی طرز پر قذافی سٹیڈیم کو بھی سپانسر کا نام دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے ری نیمنگ قذافی سٹیڈیم کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کرنے کے بعد چند سپانسرز اداروں کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔
ابتدائی کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی تاہم حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سٹیڈیم کے نام سے پکارے جانے والے اس سٹیڈیم کو 19 مارچ 1972ء میں لیبیا کے اس وقت کے صدر معمر قذافی کے نام پر قذافی سٹیڈیم کا نام دیا گیا، اعلان اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایک جلسے میں کیا تھا، 20 اکتوبر 2011ء کو معمر قذافی کا انتقال ہو گیا۔
190ملین پاؤنڈریفرنس میں اہم پیشرفت
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔