پی ٹی آئی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار

0
33

پاکستان ٹوڈے: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔

دیگر ملزمان میں محمد قاسم ،ملک حیدر، ثمر اور عدنان اشرف شامل ہیں ، دوران سماعت پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Leave a reply