وزیرداخلہ کابیرسٹرگوہرسےٹیلیفونک رابطہ،عدالتی حکم سےآگاہ کردیا

0
35

پی ٹی آئی کااحتجاج،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرسےٹیلفونک رابطہ کرکےعدالت کےحکم سےآگاہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نےبانی پی ٹی آئی سےملاقات کی یقین دہانی نہیں کروائی،محسن نقوی نےکہاکہ پی ٹی آئی قیادت کی فوری عمران خان سےملاقات متوقع نہیں۔وزیرداخلہ نےبیرسٹرگوہرسےاحتجاج ملتوی کرنےکی درخواست کی۔
ذرائع کامزیدکہناتھامحسن نقوی نےبیرسٹرگوہرکوعدالتی آرڈرکےبعدکی صورتحال سےآگاہ کیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم کےپابندہیں،وزیرداخلہ نےصدربیلاروس کی قیادت میں وفدکی مصروفیات سےآگاہ کیا ۔
جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےپارٹی کےموقف سےمحسن نقوی کو آگاہ کرتےہوئےکہاکہ رات گئےپولیٹیکل کمیٹی نےاحتجاج ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کاضاحت کرتےہوئےکہناتھاکہ محسن نقوی کااسلام آبادہائیکورٹ کےحکم پربیرسٹرگوہرسےصرف ایک باررابطہ ہوا،بیرسٹر گوہرسےان کےحتمی جواب کاانتظارہے۔

Leave a reply