پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست

0
42

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) محکمہ داخلہ اور ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی, ڈپٹی کمشنر کی جانب سے خفیہ رپورٹ بھی عدالت میں پیش۔

جلسہ کی اجازت نا دینے پر چیف جسٹس کے سخت ریمارکس, دہشتگرد گروپس ہیں، یہی وجہ ہے روکنے کی؟ چیف جسٹس

جب چاہیں پٹاخہ پھوڑ دیں جب چاہیں جو کرائیں، چیف جسٹس عقیل عباسی ان ہی حالات میں دوسرے لوگ جلسے کرکے چلے گئے، یہ آپ کی جمہوریت ہے؟ کب تک چلے گا یہ سب؟؟ چیف جسٹس عقیل عباسی کا سرکاری وکیل سے مکالمہ۔

جو غیر مسلم ہیں ان کا بھی ایمان یہی ہے جس دن جانا ہےاسی دن جانا ہے، اس حد تک جائیں جو آپ بھی برداشت کرسکیں ، چیف جسٹس کا سرکاری وکیل سے مکالمہ

ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر پچاس ساٹھ گارڈ باہر کھڑے ہوں وہ کہہ سکتے ہیں یہ سب، قومی مفاد یہ ہے کہ آئین کا تحفظ ہو ، اس طرح اب نہیں چلے گا یہ رپورٹ لاکر تھما دیں آپ، آپ ان پرمکمل پابندی لگانا چاہتے ہیں تو لائیں درخواست، قانون اجازت دے گا تو فوری پابندی لگانے کا حکم دے دیں گے۔

ادارے اور ساری ایجنسیاں بیٹھ گئیں جلسہ کیسے روکا جاۓ ؟؟ دوسرا جلسہ ہوا سب سورہے تھے، ایسے کون سے دہشت گرد ہیں جو ان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں؟ ،جب سے ملک بنا ہے یہی سنتے آرہے ہیں ملک خطرے میں ہے ایک ہی دفعہ نکل آئیں اس خطرے سے ۔

مہذب بننا چاہتے ہیں تو سب کیلئے ایک قانون بنائیں ، دوسرے لوگ جلسہ کرکے گئے ہیں ناں ؟ کہتے ہیں اجازت نہیں لی ، آپ کی اجازت کے بغیر کوئی کرسکتا ہے کچھ؟؟ چیف جسٹس کا برہمی کا اظہار

ہمیں کسی پارٹی سے کچھ لینا دینا نہیں، اذان ہورہی ہے یہ بھی شہادت آگئی کہ ہمیں کسی سے کچھ نہیں لینا ، آپ بیٹھیں اور جائزہ لے کر ان کو جلسہ کی اجازت دیں ، ہمین وہاں مت لے جائیں کہ ہمیں بہت سخت حکم دینا پڑے ، چیف جسٹس, جو یہ رپورٹس رہے ہیں وہ سب عہدے پر ہمیشہ نہیں رہیں گے.

Leave a reply