پی ٹی آئی کی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج کرنے کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت شروع

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی سینیٹرز کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں، وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش
کیا یہ معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے ، نہیں وہاں پر اور معاملہ ہے ، ہم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو چیلنج کیا ہے۔
کل الیکشن ہونے جا رہا ہے اور اور ہم نے اس کو چیلنج کیا یے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن ملتوی کردیے۔
اب خیبرپختونخوا کے سینیٹر کے بغیر کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہونے جا رہا ہے ، یہ مخصوص نشستوں کا مسئلہ تھا ، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو نشستیں دینے سے انکار کیا ، اسکے خلاف سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ چیلنج کیا ۔
پشاور ہائیکورٹ نے بھی مخصوص نشستوں کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ، اب وہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، جو پشاور ہائیکورٹ نے آرڈر کیا تھا ، پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کی استدعا
خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے، وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ پڑھ کر سنا رہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اکشےکمارخطرناک مرض کاشکار،امبانی کی شادی میں شرکت مشکوک
جولائی 12, 2024 -
عدالت نےشیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی
اکتوبر 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔