پی پی149سے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ امیدوار شعیب صدیقی کی ضمنی الیکشن پر گفتگو

0
71

دوہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، اس معاملے کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ، میرے خلاف آر او یا الیکشن ٹریبیونل میں کسی قسم کا کوئی کیس زیر التوا نہیں۔ میں نے اپنی دوہری شہریت فروری میں ہی چھوڑ دی تھی، متعلقہ سر ٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں بھی جمع کروا دیا ۔

کاغذات نامزدگی کے ساتھ غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا بیان حلفی بھی الیکشن کمیشن کودے دیا گیا ، شکست سے خوفزدہ سیاسی مخالفین مقابلہ کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں۔

دو مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی رہ چکا ہوں،تمام آئینی اور قانونی تقاضوں کو بخوبی سمجھتا ہوں ، پی پی149کے عوام عبدالعلیم خان کے متوالے ہیں، ضمنی الیکشن میں بھی بھرپور پذیرائی ملے گی ،انشاء اللہ 21 اپریل کے دن یہاں کے عوام اپنے ووٹ سے مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔

سیاسی مخالفین سے کہوں گا کہ جھوٹی افواہیں پھیلانے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ،پی پی 149 کے عوام سے 20 برسوں کا اعتماد کا رشتہ ہے، وہ ہمیشہ قائم رہے گا ۔

Leave a reply