پی ڈی ایم اے نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کر دیا
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پی ڈی ایم اے پنجاب کے زیر اہتمام سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے موک ایکسرسائز۔ موک ایکسرسائز کا انعقاد بی آر بی کینال کے مقام پر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے موک ایکسرسائز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے سیلاب آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینری کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید و ضلعی انتظامیہ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو موک ایکسرسائز بارے بریفنگ دی۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو، محکمہ صحت، لایئو سٹاک، ایریگیشن، سول ڈیفنس اور سوشل ویلفئر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو و سول ڈیفنس غوطہ خوروں کی پیشہ ورانہ ڈائیونگ کا بھی جائزہ لیا، موک ایکسرسائز میں عوام کو سیلاب سے بچاؤ کے لے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے جانوروں کے بچاؤ کیلئے ادویات اور خشک چارے کا بھی جائزہ لیا، موک ایکسر سائز کا مقصد تمام اداروں کی پیشگی تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔ ممکنہ سیلاب میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ ہیں۔ ہم نے بحثیت قوم تمام آفات کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔