ناسا:(پاکستان ٹوڈے) امریکہ نے چاند پر ریلوے نظام بنانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں اور اس منصوبے کی تکمیل کیلئے روبوٹس تیار کئے جائیں گے ۔
زمین کے بعد اب چاند کی سطح بھی ٹرین چلے گی کیونکہ امریکہ نے چاند پر ریلوے نظام قائم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ۔
امریکہ میں متعلقہ سرکاری ادارے کی منظوری کے بعد چاند پر ریلوے نیٹ ورک قائم کیا جائے گا اور چاند پر قائم مختلف بیسز کو آپس میں جوڑا جائے گا اور قوی امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ 10 برس تک حقیقت میں تبدیل ہوجائے گا ۔
امریکی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی اس منصوبے کے لیے سرمائے میں مدد کرے گی۔ چاند پر ٹرین چلانے کی تجویز گذشتہ سال خلائی جہاز بنانے والی فرم نارتھروپ گرومن نے پیش کی تھی اور یہی کمپنی اب قمری ریلوے نظام کے نمونے پر کام کرے گی اس کے علاوہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خصوصی روبوٹس بھی تیار کئے جائیں گے ۔
اس منصوبے کا مقصد مستقبل کی قمری معیشت کی معاونت ہے کیونکہ کیوں کہ دنیا بھر کے خلائی ادارے چاند پر مستقل موجودگی کی کوشش کر رہے ہیں۔چین اور امریکہ اس دہائی کے اختتام سے قبل چاند پر اڈے قائم کرنا چاہتے ہیں ۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹرنیٹ سروس کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
دسمبر 6, 2024 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 6, 2024 -
پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ
فروری 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔