چوری یا چھین کر فون اب فروخت کرنا ناممکن ہو جائے گا ؟

0
56

پاکستان ٹوڈے: چوری یا چھین کر فون اب فروخت کرنا ناممکن ہو جائے گا ؟

تفصیلات کے مطابق تھیف ڈیٹکشن فیچر اینڈرائیڈ موبائل اور ڈیٹا کو کیسے تحفظ فراہم کرسکے گا؟۔ گوگل نے اہم فیچر کو اے آئی سے منسلک کردیا ۔ گوگل نے حالیہ دنوں میں چند ایک کارآمد فیچر متعارف کرائیں جن میں قابل ذکر تھیف ڈیٹکشن بھی ہے۔

اب آپ کو موبائل فون چوری ہوجانے کی صورت میں آگے فروخت نہیں ہوسکے گا، جبکہ فون میں موجود ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔ اس فیچر کے ذریعے یہ تعین ہوسکے گا کہ کوئی آپ سے فون چھن کر بھاگ رہا ہے۔

جیسے ہی تھیف ڈیٹکشن فیچر کو موبائل چھین جانے کا احساس ہوگا تو اس کی اے آئی ٹیکنالوجی اینڈرائیڈ موبائل فون کو لاک اور اس کے موجود ہر قسم کے ڈیٹا تک رسائی کو ناممکن بنا دے گا۔ یوں یہ فیچر ڈیوائس اور ڈیٹا دونوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ اگر فون چوری یا چھن جائے تو آپ ریموٹ لاک کے ذریعے سکرین کو بھی لاک کرسکیں گے۔

Leave a reply