بریفنگ اجلاس کی صدارت کی، پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے پالیسیوں کو مزید سہل بنایا جائے گا
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا، پیڈمک آفس میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کی، چئیرمین پیڈمک جاوید اقبال اور سی ای او علی معظم سید نے جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی.
صوبائی وزیر نے سندر میں فیکٹری کے دورہ کے دوران پیدا واری عمل کا جائزہ لیا.صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صنعتکاری کے عمل میں تیزی لانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،
انڈسٹریل اسٹیٹس میں عالمی معیار کے صنعتی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے انڈسٹریلائزش کے عمل کو تیز کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرک رکشوں کا اسمبلنگ پلانٹ یہاں لگنا چاہیے، صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینلز کی موٹروں پر ڈیوٹی کم کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی اور صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے پالیسیوں کو مزید سہل بنایا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں، انڈسٹری ہی لگنی چاہیے۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی بہترین سہولتیں دی جائیں. صوبائی وزیر نے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کا ڈویلپمنٹ پلان طلب کرلیا،چئیرمین پیڈمک نے بتایا کہ آئندہ 7سال میں صوبے کے مختلف شہروں میں 11 نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے.
صوبائی وزیر نے سندر میں تھرموسول فیکٹری کے مختلف شعبوں میں
پیدا وار ی عمل کا جائزہ لیا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پودا بھی لگایا.
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کیخلاف انگلینڈنے17رکنی ٹیسٹ اسکواڈکااعلان کردیا
ستمبر 11, 2024 -
مارگلہ ہلز:عدالت نےغیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ طلب کرلی
دسمبر 6, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ تگڑا
ستمبر 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔