چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات

0
68

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فردا فردا ہر کھلاڑی کی نشت پر گئے ۔ کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پاکستانی کھلاڑیوں سے اہم خطاب

کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح۔ تنقید نہیں کرنا چاہتا۔ محسن نقوی

ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا۔ محسن نقوی

ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔ محسن نقوی

اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے۔ محسن نقوی

اب فلاں کا بندہ یا فلاں کی مرضی نہیں چلے گی۔ محسن نقوی

اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ محسن نقوی

پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں۔ محسن نقوی

ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں۔ محسن نقوی

پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی

ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی۔ محسن نقوی

ہال میں موجود تمام کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں۔ محسن نقوی

ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے۔ محسن نقوی

کھلاڑی پہلے پاکستان کو ترجیح دیں۔ آمدن دوسری ترجیح ہونی چاہیے ۔ محسن نقوی

کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ محسن نقوی

سیاست کو ختم کرنا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا ہے ۔ محسن نقوی

11 کھلاڑی اکٹھے ہو کر میدان میں اتریں گے تو کامیابی ملے گی۔ محسن نقوی

میچ ہار بھی جائیں تو کوئی غم نہیں لیکن فائٹ کرکے ہاریں۔محسن نقوی

پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور لڑ کر ہارنے پر کوئی ندامت نہیں ہوتی۔ محسن نقوی

کھلاڑیوں کی فٹنس پر فوکس کیا جائیگا۔ محسن نقوی

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے۔ محسن نقوی

ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا۔ محسن نقوی

میں آپ سب کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ محسن نقوی

کھلاڑی جب چاہیں مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں، میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ محسن نقوی
کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی

سٹیڈٹیمز کو اپ گریڈ کریں گے۔ محسن نقوی

کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔ محسن نقوی

کرکٹ بورڈ کے پیسے جمع کرکے نہیں رکھنے۔ محسن نقوی

قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب 5سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جارہی ہیں۔ محسن نقوی

کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔محسن نقوی

چیف سلیکٹر وہاب ریاض۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Leave a reply