چیف سیکریٹری سندھ کا امتحانی مراکز کا دورہ

0
53

سندھ:(پاکستان ٹوڈے) چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی میں امتحانی مراکز کا دورہ

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا, چیف سیکریٹری سندھ نے نویں جماعت کے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جہانگیر روڈ میں انتظامات نا ہونے پر برہمی کا اظہار، چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری بورڈز اور چیئرمین میٹرک بورڈ کو طلب کرلیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے طلبہ سے بات کی اور مسائل معلوم کئے۔ امتحانی مراکز میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply