ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ مستحکم

0
12

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت کمی ہونےسےروپیہ مستحکم ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.68 روپے سے کم ہوکر 278.57 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 34 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 897 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔185 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 201 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 61 کروڑ 99 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 60 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,254 جبکہ کم ترین سطح 78,917 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply