ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک
پاکستان ٹوڈے: سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ایک دہشت گرد شمالی وزیر ستان میں مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح ایک اور مقابلے میں ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا۔
دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں بڑی کمی
جولائی 25, 2024 -
جوبائیڈن نےصدارتی انتخاب نہ لڑنےکااشارہ دیدیا
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔