ڈی آئی جی ایسٹ زون جناب غلام اظفر مہیسر صاحب کا انویسٹیگیشن ایسٹ-III کورنگی کا دورہ

0
40

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ-III پاکستان ٹوڈے: کورنگی میں وکٹم سپورٹ یونٹ، کیس فائل ایکسیسنگ یونٹ، اپگریڈیٹ آئی ٹی یونٹ، ڈی آئی سی یونٹ اور پروگریس روم کا افتتاح کیا

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ-III تفصیلات کے مطابق جناب علی حسن صاحب نے ڈی آئی جی ایسٹ زون کا استقبال کیا، انہیں یونٹز کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی

ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی آئی جی ایسٹ زون نے شرکاء اور افسران سے خطاب کیا,جناب ڈی ائی جی ایسٹ زون نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹیگیشن کو مضبوط و مربوط اور منظم بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور جناب ائی جی سندھ کا وژن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایس ائی اوز اور ائی اوز پیشاورانہ مہارت کو مزید بڑھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی دادرسی کریں اور ان کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں متاثرہ لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش ائیں اور حسن سلوک کریں اور انٹیروگیشن کا جدید طریقہ کار اپنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی جدید انٹیروگیشن روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس میں ہمہ وقت تجربے کار افسران موجود ہوں گے،انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اچھی کارکردگی پر ریوارڈ بھی دیے جا رہے ہیں جبکہ کسی کوتاہی کی صورت میں سزا بھی دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی مالی و قانونی معاونت کے لیے ویلفیئر کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس میں پولیس ویلفیئر کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ افسران و ملازمان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایوس کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوان بڈیز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ تفتیش بہتر انداز میں کی جائے اور ائی ٹی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ جدید تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کیس کو جلد از جلد حل کیا جائے

انہوں نے ایوز کو کہا کہ شناخت پریڈ کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ بہترین تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دلوائیں

Leave a reply