ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس
اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے ونگ کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ٹاؤن پلاننگ ونگ میں آئی ٹی بیسڈ اصلاحات ناگزیر، نئے دورکا آغاز کرنا ہوگا۔
ایل ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ریگولیشںز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی تمام منظور شدہ زیر تعمیر بلڈنگ پر بورڈ نصب کرنے کی ہدایت، بورڈ پر بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلقہ تفصیلات درج کی جائیں۔
ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں زیر تعمیر املاک پر بغیر ایس او پیز کے ملبہ نہیں ہونا چاہیے۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر تعمیر املاک کو جیو ٹیگ کرنے کی ہدایت۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات پر مبنی ایکشن پلان بنانے کی ہدایت۔
اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز کو ریونیو جنریشن میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام ڈائریکٹرز اپنے اپنے ٹارگٹ مکمل کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ریونیو اور ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔