ڈی جی ایل ڈی اے ہدایت، ٹیپا متحرک 23 املاک سیل و جرمانہ

0
54

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹیپا انفورسمنٹ ونگ فیلڈ میں متحرک

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر کمرشل عمارتوں میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم جاری ایل ڈی اے، ٹیپا انفورسمنٹ ونگ،پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز ڈائریکٹوریٹ نے پارکنگ قوانین کے خلاف ورزی پرکارروائی کی۔

مشترکہ ٹیموں نے ایم ایم عالم روڈ، محمود قصوری روڈ،غالب روڈپر پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 23املاک کو سیل کر کے بھاری جرمانے کیے۔ ان املا ک میں معروف پلازہ، سٹورز، برگر شاپ، رستوران،کافی شاپ، آفس، سیلون، معروف کلاتھ برانڈ شامل ہیں۔ سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹیپا نے کی۔ پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a reply