ژوب اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے

0
17

بلوچستان کےشہرژوب اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ژوب اوراس سےملحقہ علاقوں میں زلز لہ کےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔ابھی تک زلزلےسےکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت4.4تھی،زیرزمین زلزلےکی گہرائی 34کلو میٹرریکاڈکی گئی۔
واضح رہےکہ چنددن قبل بلوچستان کےشہرسبی میں بھی 4.7شدت کازلزلہ آیاتھا۔

Leave a reply