کئی نوجوان لڑکوں کے پیغامات آتے ہیں، آپ ہاں کریں تو سب چھوڑ چھاڑ کر ہاتھ مانگنے آجاؤں :سینیئر اداکارہ صبا فیصل

پاکستان ٹوڈے: سینیئراداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آ پ نے کبھی کسی جنونی فین کا سامنا کیا جو کہ بالکل پاگل ہو؟ دیوانگی کی حد تک آپ سے متاثر ہوا ہو یا پھر آپ کو میسیجز وغیرہ کرکے تنگ کرتاہو؟
جس کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ فینز کی جانب سے میسیجز آتے رہتے ہیں۔
صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں، جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، میری شادی کو 40 سال ہو چکے ہیں لیکن ماشااللہ میرے شوہر آج بھی مجھ سے طویل میسیجز کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے لاہور میں زیادہ رہتی ہوں، ان کے میسیجز کے جواب میں انھیں کال کرکے کہتی ہوں شکر کریں فیصل ہم دور ہیں تو یہ محبتیں قائم ہیں
راکھی ساونت نےمفتی قوی کی شادی کی پیشکش مسترد کردی
فروری 17, 2025راکھی ساونت نےپاکستانی مردوں کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا
فروری 15, 2025اداکارگوہررشیداورکبریٰ خان شادی کےبندھن میں بندگئے
فروری 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ
اپریل 8, 2024 -
سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
فروری 24, 2024 -
سونامسلسل مہنگا،قیمت میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا
دسمبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔