کاراورموٹرسائیکل ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کیلئے خوشخبری

0
54

پاکستان ٹوڈے: موٹرسائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کیلئے بڑی خوشخبری ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لیڈیز ڈرائیونگ سکول میں خواتین کی سہولت کیلئےکلاسسز منعقد کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت خواتین کو با اختیار اورخود مختار بنانے کا مشن جاری۔

ویمن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے، کیونکہ معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔ خواتین کو موٹر سائیکل اور کار ڈرائیونگ سیکھانے کیلئے چار ڈرائیونگ سکولز قائم کردیئے گئے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق آبشارڈرائیونگ سکول جیل روڈ، وویمن آن ویل سکول ایل اوایس فیروزپورروڈ ، لبرٹی خدمت مرکز اورمناواں ٹریفک لائنزمیں ڈرائیونگ سکولز قائم کئے گئے ہیں، جہاںخواتین کی سہولت کیلئے صبح 8 سےشام 4بجے تک کلاسسز منعقد ہوں گی ۔

اس حوالے سے سی ٹی او،لاہور کا کہنا ہے کہ ان ڈرائیونگ سکولزمیں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہمی کیساتھ وویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے۔

Leave a reply