کراچی : اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انقلابی اقدام

0
76

رواں سال امتحانات میں طلبہ و طالبات کو منرل واٹر اور فرسٹ ایڈ کی سہولت بھی میسر ہوگی

تاریخ میں پہلی بار انٹربورڈ نے ڈیجیٹل ایپلی کیشن متعارف کرادی, چئیرمین انٹربورڈ,پروفیسر نسیم میمن، طلبہ و طالبات کو اب بورڈ کے دھکے کھانے کی ضرورت نہیں, چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، تمام دستاویزات گھر بیٹھے میسر ہوں گی, پروفیسر نسیم میمن۔

انٹربورڈ کراچی کے تحت 28 مئی سے امتحانات کا آغاز ہوگا، امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کو پینے کا صاف پانی اور فرسٹ ایڈ باکس کی سہولت نجی ادارے کے تعاون سے انٹرمیڈیٹ بورڈ فراہم کریگا,چئیرمین، طلباء کے لیے فرسٹ ایڈ, کیلشئیم ادویات اور فوری ایمنولینس بھی میسر ہوگی, پروفیسر نسیم میمن۔

تاریخ میں پہلی بار انٹربورڈ کراچی کی باقاعدہ آفیشل ویب سائٹ, فیس بک, انسٹا گرام, اکاونٹ بھی جاری کردیا ہے، جہاں طلبہ و طالبات امتحانی عمل سمیت مارک شیٹس, سرٹیفیکیٹس اور نتائج کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔  بورڈ کے نئے اقدامات سے لاکھوں طلبہ و طالبات کو گھر بیٹھے ڈیجیٹل ایپلی کیشن کی مدد سے بیشتر سہولیات میسر ہونگی۔

کراچی : اگلے مرحلے میں انٹر کا سرٹیفیکیٹ بھی ڈیجیٹل ایپلی کیشن کے ذریعے اپلائی کیا جاسکے گا, سرٹیفیکیٹ کی وصولی کے لیے بھی طریقہ کار متعارف کرایا جائیگا، اس جدید عمل کے لیے معروف کمپنی سے معاہدہ زیر غور ہے۔

Leave a reply