کراچی میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کےلئے جاب فئیر کا اہتمام کیا گیا

0
82

پاکستان ٹوڈے: شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ریحان شیخ نے کہا کہ جاب فئیر کا مقصد مخصوص افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے، اسی پر یہ رپورٹ دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مخصوص افراد کےلئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے زیر اہتمام ایک روزہ جاب فئیر کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق خاتون اول سمینہ علوی کا کہنا تھا کہ ہم سب کی کوشش ہوگی کہ ہم مل کر معذور افراد کو نوکریاں دلوانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرسکے۔

جاب فئیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ریحان شیخ کا کہنا تھا کہ مخصوص افراد کو بھی تمام تر اداروں میں اتنی ہی نوکریاں ملنی چاہیے جو معاشرے کے دیگر افراد کو ملتی ہے۔

ساٹ ریحان شیخ سی ای او اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تقریب کا انعقاد مستقل ہونا چاہیے جن سے مخصوص افراد اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاسکتے ہیں۔

Leave a reply